ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / صدر ٹرمپ کی لندن کے میئر صادق خان پر پھر سے تنقید

صدر ٹرمپ کی لندن کے میئر صادق خان پر پھر سے تنقید

Wed, 07 Jun 2017 17:12:27  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،6جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن میں سنیچر کو ہونے والے شدت پسند حملے کے بعد شہر کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں کہا کہ وہ لوگوں کو یہ کہہ کر کے ایک فضول عذر پیش کر رہے ہیں کہ انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ میئر صادق خان نے عوام سے کہا تھا کہ انھیں لندن میں اضافی پولیس کو دیکھ کر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔لندن میں سنیچر کے دہشت گرد حملے کے حوالے سے منعقدہ ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد میئر صادق خان نے صدر ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ'وہ صدر ٹرمپ کو ہماری برادریوں کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔'
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ ہمیں شناخت کرنے کی ضرورت ہے کہ کچھ لوگ ہماری برادریوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کچھ اختلافات کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں۔اس کے بعد دوسری ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ' لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے فضول بہانہ جنھیں اپنے پریشان ہونے کی کوئی بات کے بیان پر زیادہ تیزی سے سوچنا چاہیے تھا۔ میڈیا اس کو اس کو بیچنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔اس سے پہلے میئر صادق خان کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ وہ لندن کے رہائیشیوں کو بتا رہے تھے کہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری کو دیکھ کر انھیں پریشان ہونے کی کوئی ضروت نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انھیں(صادق خان)کو صدر ٹرمپ کی معلومات سے عاری اور جان بوجھ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر کی گئی ٹویٹ کا جواب دینے کی بجائے بہت سارے دیگر اہم کام کرنے ہیں۔
خیال رہے کہ لندن میں حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے لندن کے میئر صادق خان پر تنقید کی گئیتھی۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی ٹویٹ میں صادق خان کی 2016ستمبر میں کی گئی ایک ٹویٹ کا حوالہ دے کر لکھا جس میں صادق خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے حملے کسی بھی بڑے شہر میں رہنے کا حصہ بن چکے ہیں۔لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان ویس سٹریٹنگ نے لکھا 'آپ ہمارے شہر پر دہشت گردی کے حملے کو بنیاد بنا کر لندن کے میئر پر اپنے سیاسی فائدے کے لیے حملہ کر رہے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔


Share: